نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی

اگست 20, 2011

target killing incidents

…سیف اللہ…

پرانے وقتوں میں ایک بلی ہوتی تھی۔۔ جسے سب خالہ بلی کے نام سے پکارتے تھے۔ چوہوں کیلئے یہ بلی ٹارگٹ کلر سے کم نہ تھی۔ جہاں کوئی چوہا نظر آیا، بلی کے پنجے حرکت میں آئے اور کام تمام۔ لیکن کب تک؟؟

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


ایک دھکاّ اور دو۔۔۔

جون 1, 2011

National Assembly of Pakistan۔۔۔۔۔۔عمیر بن ریاض۔۔۔۔۔۔

اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت  کے بعد تشکیل پانے والی فضا نے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم  کیا ہے۔ یہ موقع ہے اس فیصلہ کا کہ آیا پاکستان کو ہمیشہ کیلئے ایک’’فوجی اسٹیٹ‘‘ رہنے دیا جائے یا یہاں جمہوری روایات کی جلتی بجھتی شمع کو ایک شعلہ جوالا بنادیا جائے۔

مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے


اعلیٰ تعلیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہی نہیں

مئی 26, 2011

Karachi University's "Silver Jubilee Gate"

…حامدالرحمن …

میجر جنرل اسکندر مرزا1956کے نئے آئین کے تحت پاکستان کے آخری گورنر جنرل کا عہدہ چھوڑ کرصدر مملکت بن چکے تھے ۔ان دنوں محلاتی سازشوں کے تحت آئے دن حکومتیں تبدیل ہورہی تھیں،ایک دن جب کابینہ نے حلف اٹھا یا اور وزراء اپنے اپنے محکموں کا قلمدان سنبھال کرگاڑیوں میں ایوان صدر سے روانہ ہوگئے ۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں

مئی 23, 2011

Security forces firing on a chechan family.

…..ویب منتظم ….

کوئٹہ میں شہید ہونے والے چیچن خاندان کی الم ناک موت کے مناظر ، ایک لمحے کےلئے بھی نظروں کے سامنے سے گزرتے ہیں، تو احمد فراز کی یہ لازوال نظم یاد آتی ہے ،جوعظیم شاعر نے سفاک قاتلوں کے لئے لکھی تھی۔

پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں

…..احمد فراز….

میں نے اب تک تمھارے قصیدے لکھے

اورآج اپنے نغموں سے شرمندہ ہوں

مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے


کھاگئی کس کی نظر تجھ کو

مئی 23, 2011

People protesting for food in Pakistan.

….قاضی علی القریش….

جائے ارض وطن کو کس کی نظرکھاگئی، لے گیا کون چھین کر اس کی دلدوز و رنگین چادر، ماں مٹی نے اپنے آنچل میں ہزاروں من سونا لاکھوں من چاندی اور کروڑوں من کوئلہ چھپارکھا ہے مگر اس کے بیٹے زمین پر رینگنے والے کیڑے مکوڑوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔زندہ لاشوں نے گلے میں غلامی کا طوق، پاؤں میں فرسودہ روایات کی بیڑیاں اور سر پر رنج و الم کے کانٹوں کا تاج پہن رکھا ہے۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


حکمرانوں کی ترجیحات کے دو رخ

مئی 19, 2011

People Watching Cricket Match and A girl writing her paper in candle light

…قاضی محمد یاسر…

کرکٹ ورلڈ کپ اور پھر اس سے قبل پاکستان کے جتنے بھی مقابلے ہوئے ۔شائقین نے وہ مقابلے کرکٹ کے میدانوں سے براہ راست اپنے گھروں میں ٹی وی پراورہوٹلوں و چوراہوں میں بڑی بڑی اسکرینیں لگا کر دیکھے ۔ملک بھر میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ۔مگر جب اس ملک کےطالبعلم امتحانات دینے کیلئے بیٹھے ہیں تو بجلی نہیں ہے ۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


پنجاب:چارسالہ ڈگری پروگرام،سرکاری کالجز کے طلبہ پریشان

مئی 19, 2011

Governament Islamia Collage Civil Lines…احمد شاہین…

طلبہ کسی بھی قوم کا وہ بہترین سرمایہ شمار کئے جاتے ہیں جن پر پوری قوم اس آس کے ساتھ سرمایہ کاری کرتی ہے کہ انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ جس معیار کے طلبہ کسی قوم کو میسر ہوں اسی انداز اور رفتار سے قوم ترقی کرتی ہے۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


سوالات کا جواب دینا پڑیگا

مئی 14, 2011

Pakistan Air Force Facebook Fan Page…ناصرتیموری…

ملک میں ریمنڈ ڈیوس کی پراسرار رہائی اور پھر ایبٹ آباد میں ہونیوالے امریکی آپریشن کے بعد پاک فوج اور عسکری اداروں کی کارکردگی پر عوام چھبتے ہوئے سوالات کر رہے ہیں،مگر ہمارے عسکری ادارے شتر مرغ کی طرح منہ چھپانے کو اپنی عافیت سمجھ رہے ہیں۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے


بارہ مئی: شہرقائد کے باسیوں کی لازوال قربانیوں کا دن

مئی 12, 2011

12 May 2007 Karachi riots…دانیال دانش…

بارہ مئی کا د ن شہر قائد کے باسیوں کی لازوال قربانیوں کا شاہد ہے ،اس شہرنے ایوبی آمریت سے لیکر مشرف کے آمرانہ اقدامات کیخلاف مزاحمت کی ۔اس قتل عام کی چند تصاویر ،جس کے قاتلوں کو تاحال سزا نہ مل سکی ۔

مزید تصاویر کےلئے یہاں کلک کیجئے


کیا واقعی ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں؟

مئی 8, 2011

Nuclear capable medium-range ballistic missile…خلیل الرحمٰن…

بڑے ہو گئے یہ سنتے سنتے کہ ”دفاع ناقابل تسخیر بنادیا گیا“،”کسی نے اگر ہماری طرف غلط نظروں سے دیکھا تو انجام اچھا نہ ہوگا“،’ ’ہماری طرف بڑھنے والے ہاتھوں سے آہنی شکنجے سے نمٹا جائیگا‘،’ہماری فضائیہ دنیا کی نمبر ون ائیرفورس ہے“ ،وغیر وغیرہ،پوری قوم کو فوجی طلسم میں جکڑ کر رکھاتھا۔

مزید پڑھنے کےلئے یہاں کلک کیجئے