فروری 1, 2011

…….دانیال دانش…….
آپس کی بات کے پہلے شو سے ہی بلی تھیلے سے باہر آگئی . نجم سیٹھی اور منیب فاروق کا جیو نیوز پر یہ پہلا شو تھا. جس میں پاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے حق میں کھوکھلے دلائل دے کر دونوں نے اپنے آقائوں کا خوب حق نمک ادا کیا ۔
.
1 تبصرہ |
میڈیا | Tagged: Aapas ki baat, Exposed, Geo News, Muneeb Farooq, Najam Sethi |
پرمالنک
Posted by Administrator
جنوری 30, 2011

…دانیال دانش…
نجم سیٹھی اب جیونیوز پر اپنے ”منے“(فورمین شوکی ٹیم کی جانب سے دیا گیا نام) کے ساتھ پروگرام کریں گے ۔دنیا نیوزتو وہ چھوڑ کر آگئے ہیں۔اوراپنے ساتھی میزبان منیب فاروق کو بھی ساتھ لائیں ہیں۔کل وہ اپنا پہلا پروگرا م پیش کریں گے۔قیمت تو خیر ان کی بہت تگڑی لگی ہوگی ۔کیو نکہ میدان صحافت کی اونچ نیچ سے لے میڈیا ہاؤسز کوچلانے کا ان کا پرانا تجربہ ہے ۔اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں تو ”اندر کی بات“تک انہیں معلوم ہوتی ہے ۔بلکہ بتائی جاتی ہے ۔آخر کیوں نہ ہو ۔پارٹی کے پرانے وفادار ہیں اور نواز دور میں” فرشتوں“ نے انہیں غائب بھی توکر دیا تھا ۔تاہم بعد میں وہ زندہ سلامت گھر پہنچ آئے ۔ پارٹی کو مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں یہ تو ہمارے علم میں نہیں کہ ان کے مشوروں پر کتنا عمل ہوتا ہے یاان کے مشورہ کی وجہ سے ہی حکومت کا یہ حال ہے ۔مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ اب جیونیوز پر کیا منجن بیچیں گے ؟
مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کیجئے
Leave a Comment » |
میڈیا |
پرمالنک
Posted by Administrator