زبیدہ آپا نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

Zubaida Tariq Expert Totkay

….نادیہ علی….

زبیدہ آپا نے گزشتہ روز مارننگ شو میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نام سے جعلی،گندے اور بیہودہ ٹوٹکے ایس ایم ایس پر بھیجنے کا سلسلہ بند کیاجائے۔زبیدہ آپا کا کہنا تھا کہ جس قسم کے گندے ٹوٹکے بھیجے جارہے ہیں اس سے انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔

زبیدہ آپا جن کا پورا نام زبیدہ طارق ہے ۔گزشتہ چند سالوں میں بے حد مقبول ہوئی ہیں۔اور ان کی اس مقبولیت کی وجہ’’ گھریلو ٹوٹکے ‘‘ہیں۔وہ کم و بیش ہر ٹی وی چینل کے کسی نا کسی پروگرام میں اپنے ٹوٹکوں سے خواتین کو مستفید کر رہی ہوتی تھیں۔ بلکہ بعض چینلز پر تو ان کے مکمل پروگرامات بھی نشر ہونے لگے۔اتنی بے پناہ مقبولیت کے بعد ان کے نام سے جعلی ایس ایم ایس بھی اتنی بڑی تعداد میں گردش میں آئےکہ زبیدہ آپا بھی کہنے پر مجبور ہوگئیں ۔کہ خداکےواسطہ ایس ایم ایس کے سلسلے کو بند کیا جائے۔

پاکستان میں ایس ایم ایس کے بے دریغ استعمال کا سلسلہ تو موبائل فونز کے مختلف پیکجز آنے کے بعد شروع ہوا۔جس میں لطائف ،اشعار ،اقوال زریں ودیگر باتیں شیئر کی جاتی ہیں۔بلکہ صبح اٹھو تو گڈ مارننگ یا صبح بخیر کا ایس ایم ایس رات کو گڈ نائیٹ یا شب بخیر کا ایس ایم ایس ملتا ہے ۔ 

معروف شاعر احمد فراز کی وفات سے کچھ عرصہ قبل ان کے حوالے سے بھی جعلی اور مزاحیہ ایس ایم ایس کا سلسلہ شروع ہوا ۔ جو کہ ان کی وفات کے بعد بھی جاری رہا ۔اس عرصے میں ہر ایونٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلبلے ایس ایم ایس چھوڑ دئیے جاتے تھے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہار جائے تو فراز کاشعریہ ایس ایم ایس ۔حتٰی کہ کوئی قومی سطح کا واقعہ بھی ہو تو یہ اشعار موصول ہوتے تھے

اشعار کا سلسلہ تو فراز سے آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد ان کی جانب چلا گیا۔اور پھر صدر کے حوالے سے اس قدر ایس ایم ایس آئے کے حکومت کو حرکت میں آنا پڑا اور رحمان ملک نے یہ بیان تک دےدیا کہ جس کسی کے موبائل نمبر سے صدرمملکت کے خلاف بیہودہ ایس ایم ایس کیا گیا اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تاہم اس کے بعد صدر کے نام سے تو ایس ایم ایس نہیں آئے مگر ہر الٹے سیدھے ایس ایم ایس کے آخر میں لکھا ہوتا تھا۔”آپ سمجھ تو گئے ہونگے ہم نے کس کا ذکر کیا ہے "۔ 

صدر زرداری کے حوالے سے ایس ایم ایس کا سلسلہ تھما تو پھر رمضان میں پیپسی کے اشتہار(کس نے کہا تھا پیپسی پہ پانچ روپے کم کردو) پر ایس ایم ایس بننے لگے ۔اس کے بعد ایکسپیرس نیوزکا پروگرام شبیر تو دیکھے گااور دبنگ فلم کا گانا منی بدنام ہوئی پرنت نئے ایس ایم ایس آنے لگے۔

مگر ان سب کو مات زبیدہ آپا کے جعلی ٹوٹکوں نے دی۔ کبھی زبیدہ آپا سے منسوب انتقامی ٹوٹکے کا ایس ایم ایس ملتا تو کبھی رومینٹک، کنسٹرکشن ، ایگریکلچرل اور شرارتی ۔۔ان ٹوٹکوں سے آخر کار تنگ آکر زبید ہ آپا نے ہم ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبان نور سے گفتگو کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ

میرے نام سے جو ٹوٹکے آرہے ہیں۔خدا کے واسطے مجھے معافی دیدو۔ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ۔مجھے تو آج تک ایس ایم ایس نہیں آیا مگر لوگ مجھے بتاتے ہیں۔ تھوڑی بہت عزت ملتی ہے تو لوگ نام استعمال کرلیتے ہیں مگر میری ایسی عمر نہیں ہے کہ آپ لوگ میرے حوالے سے ایسی ایسی غلیظ باتیں لکھ دیں کہ یہ زبید ہ آپا کا ٹوٹکا ہے ۔مذاق کرو ۔میں اس کا برا نہیں مناتی مگر یہ نا کیا جائے۔

 

 

ویڈیو ملاحظہ کیجئے اور پوسٹ پرآپ کے تبصرے کی منتظر ہوں

 

 

نادیہ علی جامعہ کراچی سے ماس کمیونیکیشن میں فارغ التحصیل ہیں۔اور ان کی دلچسپی کے موضوعات میڈیا ،اسپورٹس اورانٹرٹینمنٹ کی دنیا ہے ۔دوسرا رخ بلاگ ٹیم انہیں اپنی پہلی پوسٹ کے ساتھ ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتی ہے ۔امید ہے وہ اپنی تحریروں سے دوسرارخ ڈاٹ کام کو نوازتی رہیں گی۔

نوٹ : بلاگ ذاتی ڈومین پرمنتقلی کےمرحلےمیںہے

لٰہذا تبصرے اس لنک پر تحریر کیجئے۔


زبیدہ آپا نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

 

شکریہ۔

Advertisements

زبیدہ آپا نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی پر ایک جواب

  1. لطیف مذاق وغیرہ ہوتا رہنا چاہئیے۔ مگر اسمیں شائستگی کا دامن نہیں چھوٹنا چاہئیے۔ اگر شائستگی ہاتھ سے جاتی نظر آئے تو کم از کم بے ہودگی نہ ہو۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: