سالِ نو مبارک

ہیپی نیو ائیر ، نیو ائیر نائٹ ،سال نو مبارک ،,2011

کسی شاعر نے کہا ہے کہ

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے

عمر یونہی تمام ہوتی ہے

مگر انسان نے اپنی بہتری کیلئے وقت کی گردش کو دن ،ہفتے ،مہینے اور سال میں محیط کررکھا ہے ۔ بے شک اس درجہ بندی میں اسی کے ہی فوائد ہیں۔تو بات سال نو کی ہورہی ہے ۔توہم اپنے تمام قارئین کو سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اوردعا کرتے ہیں کہ نیا سال آپ کی زند گیوں میں نئی خوشیاں لائے ۔ہماری یہ بھی دعا ہے کہ نئے سال میں مملکت خدادادکیلئے بھی خوشحالی و ترقی کے دروازے وا ہوں۔

نئے سال پر بہت سے لوگ مختلف ریزولیشنزتحریر کرتے ہیں۔ان کیلئے ضروری ہدایت ہے کہ وہ لکھ کر اپنی ڈائری کو بھول نہ جائیں بلکہ وہ خود سے کئے گئے عہدو پیمان کو نبھانے کیلئے سختی سے ان پرعملدرآمد کریں۔سستی و کاہلی کو کسی صورت اپنے اوپر مسلط نہ ہونے دیں۔کیونکہ یہی انسان کو جمود کی کیفیت میں لے جاتی ہیں۔اور جمود انسانی زندگی کے لئے موت ہے ۔

سال 2009ء میں ہم نے دوسرا رخ بلاگ شروع کیا تھا ۔جو کہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا رہا ہے ۔اوراب نئے سال پراسے ورڈ پریس سے http://dosrarukh.com/پر منتقل کر دیا گیا ہے۔انشاء اللہ اس نئے سال میں ہم اسے مزید بہتر کرکے آپ کے سامنے پیش کریں گے ۔اور چند نئے منفرد و دلچسپ سلسلے شروع کریں گے ۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر آپ تمام قارئین کو سال نو بہت مبارک ہو۔

ہیپی نیو ائیر ، نیو ائیر نائٹ ،سال نو مبارک ،,2011Happy New Year ,New Year Celebration,

دوسرارخ بلاگ ٹیم

Advertisements

2 Responses to سالِ نو مبارک

  1. سرکاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ سال شمالی وزیرستان میں سو سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے اور 2011 کے پہلے دن میں امریکی جاسوس طیاروں نے تین حملوں سے سال کا آغاز کیا ہے۔

    ایک خبر۔۔۔۔۔

  2. TariqRaheel نے کہا:

    سال نو کی مبارکباد قبول ہو۔ اللہ آپ کے لیے نیا سال خوشیاں ، امن ، سلامتی لے کر آئے۔
    اور ہمارے ملک کو اللہ پاک اپنوں اور غیروں کی نظر بد سے بچاے۔ آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: