کیا برطانوی میڈیا پر امریکی ٹی وی کو اجارہ داری کی اجازت ملے گی؟

Sky-News , British News Channel logo

… فیاض اللہ خان…

 ”ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا“یہ بات فاکس نیوز کے مالک اور مشہور میڈیا ٹائیکون راپرٹ مرڈوک پر پوری اترتی ہے۔امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے مالک کی نظریں اب برطانیہ کے اسکائی ٹی وی چینل پر ہیں ۔ راپرٹ مرڈوک کی کمپنی نیوز کارپس ٹیلی وژن،فلم ،کیبل ،اخبارات،میگزین اور دیگر مطبوعات کے وسیع و عریض نیٹ ورک پر مشتمل ہے تاہم اب ا ن کا اگلا ہدف مشہور برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکو اپنی کارپوریشن میں شامل کرنا ہے ۔

یورپی حکام نے نیو ز کارپس کے مالک اور مشہور میڈیا ٹائیکون راپرٹ مرڈوک کی کمپنی کی جانب سے برطانیہ کے سب سے بڑے ٹی وی چینل کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

 ڈیل کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے والے یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ راپرٹ مرڈوک کی کمپنی “نیوز کارپوریشن” کی جانب سے برطانیہ کے”اسکائی براڈ کاسٹنگ” کی خریداری سے یورپ میں بزنس کے صحت مندانہ مسابقتی رجحان پر منفی اثر پڑنے کا امکان نہیں تاہم یورپی حکام کی جانب سے مذکورہ ٹیک اوور کی منظوری کے باوجود برطانوی حکومت تاحال اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی کیونکہ انہیں اس بات کا خطرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ اس ٹیک اوور سے نیوز کارپوریشن یورپ میں اپنے قدم جمالے گی۔

نیوز کارپوریشن کے اس سودے کے بعد برطانوی حکام میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے اور ان کو خدشہ ہے کہ نیوز کارپوریشن کی جانب سے اسکائی براڈ کاسٹنگ کی خریداری کے بعد برطانیہ کے قومی میڈیا پر کمپنی کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی اور اپنابرطانوی عوام میں اپنے پروگرامز سے رائے عامہ ہموار کرلے گی ۔ایک مشہور برطانوی اخبار میں برطانوی وزیرتجارت ونس کیبل کی جانب سے اسکائی براڈ کاسٹنگ کی خریداری کو روکنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے نیوز کارپوریشن کے مالک راپرٹ مرڈوک کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اورامید ظاہر کی وہ انہیں اس جنگ میں شکست دے دیں گے۔

 راپرٹ مرڈوک کی کمپنی برطانیہ کے چار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اخبارات کی مالک ہے جبکہ گروپ11.2 ارب ڈالرز کے عوض برطانیہ کے سب سے بڑے ٹی وی چینل”اسکائی” کا سودا کرچکا ہے۔برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی “آف کام” کی جانب سے مذکورہ ڈیل کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کی حتمی رپورٹ 31 دسمبر تک تیار کرلی جائے گی۔تاہم اب اس بات کا انتظا رہے کہ برطانوی حکام نیوز کارپویشن کوبرطانوی ٹی وی پر ٹیک اوور کی باقاعدہ منظوری دیتے ہیں یا نہیں۔

………………………………..

فیاض اللہ خان کی گزشتہ تحریریں

اور اب حضرت عبداللہ شاہ غازی کا مزاربھی 

پھر دو عیدیں!!!!

شمیم خان کوہمارے حوالے کیا جائے ،حکومت پاکستان کا مطالبہ

پولیس کی مستعدی۔۔۔۔۔گدھا گرفتار!!!!

حکومت حاجیوں کو بھی لوٹنے میں مصروف

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: