ثناء بچہ کے نئے کرنٹ افیئر شو ”لیکن “ کا جارحانہ انداز میںآ غاز

Sana Bucha Current Affairs Show Lakin

 …دانیال دانش…

ثناء بچہ نے اپنا نیا کرنٹ افیئر شو ”لیکن “ کا جیونیوز پرجارحانہ انداز میںآ غاز کردیا ہے ۔پیر کو نشر ہونے والے اپنے پہلے پروگرام میں ہی انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو دوران انٹرویو نا صرف ”مولانا ڈیزل“ تک کہا بلکہ جے یو آئی کی منافقت کی سیاست کا پردہ بھی چاک کیا ۔جس پر مولانا بہت تلملائے۔اور یہاں تک کہا کہ بتائیے آپ کو کون فیڈ کررہا ہے اور آپ کس کے ایجنڈے پر یہ پروگرام کر رہی ہیں۔

پروگرام واقعی دیکھنے کے لائق تھا ۔جو کہ انٹرنیٹ پر باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے ۔پروگرام کو دیکھ کر لگتاہیکہ اس کی تیارمیں خاصی تحقیق کی گئی ہے۔جوکہ خوش آئند امر ہے ۔تاہم پروگرام میں لیکن لیکس کے نام سے جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔اس میں ثبوت بھی پیش کردئیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ثناء بچہ اس سے پہلے ” کرائسس سیل “نامی کرنٹ افیئر شو کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

ثناء بچہ پہلی مرتبہ پاکستانی میڈیا پرصحیح معنوں میں اس وقت سامنے آئیں ۔جب جنرل مشرف نے جیوٹی وی پر پابندی عائدکرتے ہوئے اس کی نشریات بند کردیں تھیں۔ایسے وقت میں جیو ٹی وی کے دبئی اسٹوڈیوسے ثناء بچہ نے مشرف کے آمرانہ اقدام کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کرنا شروع کردیا ۔وہ انگریزی میں لائیوکمنٹری کر رہی تھیں۔اس کے بعد جب جیو انگلش کی لانچنگ کا معاملہ شروع ہوا تو اس میں بھی ثناء بچہ آگے آگے تھیں۔ان دنو ں جیو نیوز پر آن ائیر ہونے والے بعض انگلش بلیٹن میں وہ بطور نیوز کاسٹر بھی آئیں۔مگر جیو چینل لانچ ہی نہ ہوسکا ۔جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ جیو نیوز پر ”کرائسس سیل“ کے نام سے پروگرام کی میزبانی شروع کردی۔

کرائسس سیل کے اچانک بند ہونے کے بعدصحافتی حلقوں میں یہ خبر ضرور گرم تھی کہ انہوں نے اے آروائی نیوز چینلجوائن کرلیا ہے ۔تاہم بعد میں اطلاع آئی کہ وہ اپنی دوسری شادی کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔جبکہ یہ اطلاع بھی آئی کہ جیونیوز کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات منظور کرلئیہیں ۔تاہم یہ اطلاعات ،اطلاعات کی حد تک ہی تک رہیں ۔اور اب انہوں نے باقاعدہ جیو نیوز پراپنا نیا پروگرام شروع کردیا ہے ۔

……………………………………………………

دانیال دانش کی گزشتہ تحریریں

کیا فضل الرحمان قیمت بڑھانے کیلئے سرگرم ہیں؟

مظفرگڑھ کے باشعورعوام زندہ باد

ہم ایک ہیں،ثابت کرنیکا وقت آگیا

یہ کوئی نئی بات نہیں

عامر لیاقت حسین ARYکو پیارے ہوگئے

دوستو…میرا شہر جل رہا ہے

کشمیرجو ہمیں بھولتا جارہا ہے

Advertisements

ثناء بچہ کے نئے کرنٹ افیئر شو ”لیکن “ کا جارحانہ انداز میںآ غاز پر 3 جوابات

  1. Tariq نے کہا:

    Look like you are intested as a third man in her life haha just joke,

  2. فضل الرحمٰن تو قابل اعتماد شخص نہيں ہے ۔ ثناء بُچہ کتنی ہی قابل اور بے باک سہی مگر کئی بار تہذيب يا انسانيت کے دائرے سے باہر نکل جاتی ہے ۔ بالخصوص اس وقت بدتميزی پر اُتر آتی ہے جب کوئی دين کا حوالہ دے خواہ حوالہ دينے والا کتنا ہی باکردار شخص کيوں نہ ہو

  3. محمداسد نے کہا:

    میڈیا پر نیوز اینکرز کا غیر ضروری جارحانہ انداز اب ریٹنگ بڑھانے کا بھونڈا انداز بن چکا ہے۔ غالباً اسی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے ثنا بچہ نے بھی مہر بخاری کا سا انداز اپنانے کی کوشش کی ہے جو زیادہ قابل تعریف نہیں۔

    مولانا فضل الرحمن کو آن ائیر مولانا ڈیزل کہنا بھی کسی ‘صحافی’ کو زیب نہیں دیتا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثناء بچہ مصالحہ دار پروگرام کے چکر میں صحافتی اخلاقیات اور اصولوں کو روند کر جانبدارانہ موقف اختیار کرچکی ہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: