کیا فضل الرحمان قیمت بڑھانے کیلئے سرگرم ہیں؟

Maulana-Fazl-ur-Rahman

…دانیال دانش…

کسی کو امید تک نہ تھی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت سے علیحدگی کا اعلان تک کردینگے ۔گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے وفاقی وزارتیں چھوڑنے کے باوجود دارلحکومت سے یہی خبریں آرہی ہیں ۔کہ مولانا اپنی قیمت بڑھانے کیلئے سرگر م ہیں۔ان کی پارٹی جے یوآئی کی نظریں وفاقی وزارت مذہبی امور یا پھر گلگت بلتستان کی گورنری پر نظر ہے ۔اگر یہ دونوں باتیں نہیں تو پھر وطن عزیز کی مقتدر قوتوں نے انہیں کوئی لائن ضرور دی ہے ۔جس پر وہ عمل کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا ماضی کا کردارانتہائی متنازعہ رہا ہے ۔مبصرینکی اکثریت مذہبی جماعتوں کی سیاست کو عوام میں رسوااور بدنام کرنے کاذمہ دار بھی انہی کو ٹھہراتے ہیں ۔حالیہ وکی لیکس کے انکشاف کو ہی دیکھا جائے تو امریکی مراسلے میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکا سے وزیراعظم بننے کیلئے درخواست کی تھی ۔در اصل مولانا فضل الرحمن نے خود کو مفتی محمود کا ایسا فرزندثابت کیا ہے کہ جس کامقصد دنیا کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہے ۔اور اُن کا مطمع نظر صرف اور صرف اقتدارہے ۔

حالانکہ دیکھا جائے تو جب حج کرپشن کے معاملے پر حامد سعید کاظمی اور اعظم سواتی کے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کررہے تھے تو ایک موقع پر مولانا نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں یہ اعظم سواتی کا ذاتی معاملہ ہے ۔یعنی ایک طرف تو وہ اپنے وزیر کے دفاع میں نہیں آئے۔

ایک طرف حکومت کو ایم کیوایم کی جانب سے دیا گیا الٹی میٹم بھی پھسپسا رہا ۔جبکہ مسلم لیگ ن نے حکومت گرانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اور ق لیگ بھی مخمصے کا شکار ہیں ۔ایسی صورت حال میں مولاناکا” اصولی مئوقف“پر حکومت سے علیحدہ ہونا کوئی خاص معنی نہیں رکھتا۔کیونکہ حکومتی وزراء کا یہی دعویٰ ہے کہ مولانا کو منا لیا جائے گا۔

……………………………………………………

دانیال دانش کی گزشتہ تحریریں

مظفرگڑھ کے باشعورعوام زندہ باد

ہم ایک ہیں،ثابت کرنیکا وقت آگیا

یہ کوئی نئی بات نہیں

عامر لیاقت حسین ARYکو پیارے ہوگئے

دوستو…میرا شہر جل رہا ہے

کشمیرجو ہمیں بھولتا جارہا ہے

Advertisements

کیا فضل الرحمان قیمت بڑھانے کیلئے سرگرم ہیں؟ پر 2 جوابات

  1. ارے جناب مولوی فضلو کی کیا باتاں۔
    بس آنیاں اور جانیاں دیکھئے ۔
    اب کی بار لمبا ھاتھ ماریں گئے۔
    ہالبروک کی سیٹ خالی ھے۔
    پادری بن کے چڑھ جائیں گے۔

  2. Kifayat نے کہا:

    مولانافضل الرحمان صاحب ایک انتہائی قابل شخصیت هے اج تک اس نےجب بہی بات کی پاکستان کی مفاد کی بات کی .وه فحاشی کےخلاف ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: