اور اب حضرت عبداللہ شاہ غازی کا مزاربھی

…فیاض اللہ خان…

پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہیں۔اس سال 2010میں ملک بھر میں جگہ جگہ ہونے والے خود کش حملوں میں1205 افراد شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔دہشت گرد کارروئیاں صرف مساجد ،امام بارگاہوں یا بازاروں تک محدود نہیں بلکہ دہشت گردوں نے مزارات کو شہید کرنے کا قبیح سلسلہ شروع کیا۔

پاکستان میں مزارات کو شہید کرنے کا سلسلہ صوبہ خیبر پختوانخوا سے شروع ہوا جہاں صوفی بزرگ اور شاعر رحمن بابا کے مزار اور پھر لاہور میں واقع بی بی پاک دامن کے مزار پر نشانہ بنایا۔لاہور میں واقع داتا دربار میں بھی ہونے والے2 خود کش حملوں میں43 افراد شہید ہوئے جبکہ 175 زخمی ہوئے اور اب دہشت گردوں نے کراچی میں عظیم ہستی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملہ کیا جس میں9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عبداللہ شاہ غازی کا مزار نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے عقیدت وا حترام کی جگہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد جن میں مر د،خواتن ،بچے اور بزرگ فاتحہ خوانی اور منتیں مرادیں مانگنے آتے ہیں۔عبداللہ شاہ غازی  کے مزار پر عام طور پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات ہوتے ہیں اور ہر شخص کو واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کے بعد گزارا جاتا ہے تاہم خود کش جیکیٹس پہنے دو انتہائی کم عمر خود کش مزار کی سیڑھیوں پر پہنچے اور دھماکے سے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 9 افرا د شہید جبکہ65 زخمی ہوگئے۔

طالبان کا تعلق نہ تو اسلام سے ہے اور نہ ہی کسی اور مذہب سے ،کیونکہ کوئی بھی مذہب انسانیت کو قتل کرنے کی ترغیب نہیں دیتا۔طالبان کا نام نہاد مذہب مسجدوں ،امام بارگاہوں اور عظیم ہستیوں کے مزاروں پر خو د کش حملے کی اجازت دیتا ہے۔طالبان اسلام اورانسانیت کے دشمن ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ طالبان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے تاکہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

………………………………..

فیاض اللہ خان کی گزشتہ تحریریں

پھر دو عیدیں!!!!

شمیم خان کوہمارے حوالے کیا جائے ،حکومت پاکستان کا مطالبہ

پولیس کی مستعدی۔۔۔۔۔گدھا گرفتار!!!!

حکومت حاجیوں کو بھی لوٹنے میں مصروف

Advertisements

اور اب حضرت عبداللہ شاہ غازی کا مزاربھی پر ایک جواب

  1. جاویداقبال نے کہا:

    یہ انتہائی قبیح حرکت ہے۔ ایسےلوگوں کوتعلق کسی بھی مذہب سےیاانسانیت سےنہیں ہوتا.ان کامذہب دہشت گردی ہےلیکن ہماری حکومت کی بدقسمتی ہےکہ جس نےآج تک مخلصانہ طریقےسے اس کوختم کرنےکی کوشش نہیں کی بیانات توروزآتےہیں لیکن عملی طورپروہی بھات کےتین پات والی بات ہے۔ اللہ تعالی میرےملک پراپنارحم و کرم کردے آمین ثم آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: