شمیم خان کوہمارے حوالے کیا جائے ،حکومت پاکستان کا مطالبہ

…فیاض اللہ خان…

صدر زرداری کے دورہ برمنگھم کے دوران ان پر جوتا پھینکے جانے والے جس واقعہ کو پیپلز پارٹی نے سر ے سے ماننے سے انکار کردیا تھااب خبر یہ ہے کہ اس واقعے کے ملزم شمیم خان کو پاکستان نے برطانوی حکومت سے ملک بد ر کر نے کی درخواست دے دی۔

صدر زرداری کے دورہ برمنگھم میں اس وقت ایک پاکستانی برطانوی شہری شمیم خان نے اس وقت جوتا دے مارا جب وہ خطاب کررہے تھے تاہم خوش قسمتی سے جوتا صدر زرداری کو نہ لگ سکا اور شمیم خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم فوری طور پراسے رہا بھی کردیا تھا۔

شمیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب کی زد میں ہے اور ہمارے حکمراں یہاں موجود ہیں جس پر غصے میں آکر یہ قدم اٹھایا ۔اس واقعہ کو پاکستانی حکومت نے سرے سے ماننے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ کچھ نیوز چینلز کو اس خبر چلانے کی پاداش میں بندش کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان نے صدر زرداری پر جوتا پھینکے جانے والی خبر کیخلاف میڈیا کو نہ صرف زبردست تنقید کا نشانہ بنایا، کیبل آپریٹرز کو بھی نیوز چینلز بند رکھنے پر مجبور کیابلکہ ایک ٹی وی چینل کے سامنے انہیں جوتے دکھائے گئے اور اخبارات کی کاپیاں نذر آتش کیں۔سپریم کورٹ میں معاملے کی سنوائی کے بعد پیمپرا کو نیوز چینلز کھولنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پاکستان نے اب برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برمنگھم میں صدر زرداری پر جوتا پھینکنے والے شمیم خان کو ملک بدر کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے شمیم کا مجرمانہ ریکارڈ برطانوی حکام کے حوالے کر دیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمیم کو پاکستان کے حوالے کرے تاکہ اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس معاملے کو لے کر پیپلز پارٹی کے ہر رہنما نے اس واقعے کی بھر پور تردید کی جبکہ کارکنان کے رد عمل کو جائز قرار دیا گیا۔

Advertisements

5 Responses to شمیم خان کوہمارے حوالے کیا جائے ،حکومت پاکستان کا مطالبہ

  1. محمداسد نے کہا:

    کھسیانی بلی کھمبہ نوچہ

    یا تو کل تک انکاری تھے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ اور اب اس بوڑھے کے ایسے پیچھے پڑ گئے جیسے وہ شمیم خان نہیں بیت اللہ محسود ہو۔

  2. محمد احمد نے کہا:

    جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے

  3. ahmad نے کہا:

    Abhi tu us nay juta he mera hay ab kia karwana hay jo us ko bulwa rahy hoooooooo

  4. کاشف نصیر نے کہا:

    وزیر داخلہ تو خود ہی سزا ہافتہ مجرم ہیں وہ کیا کر لیں گے۔ صاحب چھوڑیں یہاں آوے کا آوے ہی بگڑا ہوا ہے پھر کرکٹرز ہی کیوں۔۔۔

  5. میں تو کہتا ہوں۔۔۔

    حکومت(حکمرانوں) کو شمیم خان کے حوالے کیا جائے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: