پولیس کی مستعدی۔۔۔۔۔گدھا گرفتار!!!!

…فیاض اللہ خان…

کون کہتا ہے ہماری پولیس مستعد اور چاق وچوبند نہیں؟؟؟قصور پولیس نے بہادری اور فرض شناسی کی ایک ایسی مثال قائم کردی کہ اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں درج کرانے کیلئے قصور پولیس کو ذرا بھی مشکل پیش نہ آئے۔

پولیس نے قصورکی تاریخ میں سب سے بڑی ریڈ پارٹی نے کامیاب کارروائی کرکے کراچی سے آئے”شیرو”کو گرفتار کر لیا،لیکن جاوا سمیت کئی اہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ”شیرو“ شاید کراچی کا سب سے بڑا اسمگلر یا گینگ وار کاسرغنہ ہوگا لیکن جناب ”شیرو“ نہایت شریف اور مالک کا وفا دار ”گدھا “ ہے جو ریس میں شرکت کیلئے کراچی سے قصور پہنچا تھا۔قصور پولیس”شیرو”کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں مخبری ہوئی تھی کہ کراچی سے "شیرو” گدھے کو 3لاکھ روپے جوئے کی دوڑ میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر بلوایا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے گنڈا سنگھ والا روڈپرشیرو کی گرفتاری کیلئے خصوصی انتظامات کیے اور پولیس اہلکاروں کی ”بھاری“ نفری پولیس وین میں بھر کر ریس کے مقام پر پہنچ گئی اور شیرو کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیرو بے زبان بے چارہ دل ہی دل میں چلاتا رہا ہوگا کہ عقل مند پولیس والوں مجھے گرفتار کرکے کیا فائدہ؟؟؟میرے گھر والے تو مجھے چھڑانے کیلئے پیسے بھی نہیں دے سکتے۔ "شیرو”کے مالک نے تو ضمانت کرا لی ہے مگر "شیرو”ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہے،دوسری جانب "شیرو”کے مد مقابل جاوا سمیت دوڑ میں شریک دیگر گدھے پولیس کی بھاری نفری کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیالکوٹ میں پولیس کی زیرسرپرستی ہونے والے انسانیت سوز واقعے میں پولیس کے کردار پر اٹھنے والے سوالات کے بعد قصور پولیس نے اپنے امیج کو بہتر بنانے کیلئے ”شیرو گدھے“ کی گرفتاری کے بعد یہ بات ثابت کردی کہ ہماری پولیس واقعی مستعدی ،فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنے ”کام “ میں مصروف ہے اور اس ریڈ پر پولیس پارٹی ”انعام و اکرام “کی مستحق تو بنتی ہی ہے۔۔۔کیوں؟؟؟

Advertisements

One Response to پولیس کی مستعدی۔۔۔۔۔گدھا گرفتار!!!!

  1. mamu نے کہا:

    apnay he "Admi” ko giriftar kar lia

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: