عامر لیاقت حسین ARYکو پیارے ہوگئے

…دانیال دانش…

جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے عالم آن لائن پروگرام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عامرلیاقت حسین ،اب اے آر وائی کو پیارے ہوگئے ہیں۔انہیں اے آروائے کا ایگزیکٹوڈائریکٹر اور کیو ٹی وی کا ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔

ویسے تو کافی عرصہ سے عامرلیاقت حسین کے پروگرامات کو جیوٹی وی پر بریک لگی ہوئی تھی۔

آپ نے ایک بات نوٹ کی ہوگی ۔کہ میں نے ان کے نام کے آگے ڈاکٹر کا سابقہ نہیں لگا یا ۔تو جناب ان موصوف نے بھی ڈاکٹری کی ڈگری ایسی ہی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے ۔جیسی کے بابر اعوان نے حاصل کی ہوئی ۔

دونوں کی ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تسلیم نہیں کیں۔

عامرلیاقت حسین نے صحیح معنوں میں کیرئیر تو ایم کیوایم کے ترجمان اخبار پرچم سے شروع کیا تھا۔اور پھر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی اور وزیر بھی بنے ۔تاہم بعد میں انہیں پارٹی کی پالیسیوں کے مطابق نہ چلنے پر پہلے وزارت و قومی اسمبلی کی رکنیت اور پھر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی خارج کردیا گیا ۔

 
آج کل عامرلیاقت حسین ٹی وی اینکر ،کالم نگاراورنعت خواں کے طور پر بے انتہا مقبول ہیں۔ایم کیو ایم سے اخراج کے بعد مذہبی طبقے میں بھی ان کیلئے نرم گوشہپیدا ہوگیا ہے ۔تاہم بعض کے آج بھی ان کے پروگرامات پرتحفظات ہیں۔

Advertisements

عامر لیاقت حسین ARYکو پیارے ہوگئے پر 3 جوابات

  1. شازل نے کہا:

    جب سے انہوں نے حضور نی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کالم لکھے ہیں اور خستاخان کو جواب دیا ہے میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں

  2. فرحان دانش نے کہا:

    اب اے آروائی کی شہرت میں مزید اضافہ ہو گا.

  3. Tariq نے کہا:

    Hi brother danyal,
    Actually we can say him aamir (dictator) ,he has no liaquat (Ability) ).I wish our nation can see real truth behind him.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: