آ ہ…قومی کرکٹ ٹیم اپناریکارڈ نہ توڑ سکی

…قاضی محمد یاسر…

افسوس تو ہے تو،صرف اس بات کا کہ قومی ٹیم اپناہی بنایا ہوا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔جو اس نے11 اکتوبر 2002کو آسٹریلیا کیخلاف شارجہ میں بنایا تھا ۔وہ ریکارڈ کچھ یوں تھا کہ قومی ٹیم اس ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں53 رنز پر آؤ ٹ ہوگئی تھی۔

دیکھا جائے تو آج کوشش تو بہت کی قومی ٹیم نے کہ وہ ریکارڈ توڑسکے ۔

حد تو یہ ہے کہ عمر امین نامی کھلاڑی ،جس نے سب سے زیادہ 23رنز بنائے ، نے جلدی آؤٹ ہونے کیلئے انگلش کھلاڑیوں کو تین کیچ بھی دئیے۔مگر وہ پکڑ نہ سکے۔موصوف کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ٹیم کے مشکوک کھلاڑی کامران اکمل کے کزن ہیں اوران کی نامزدگی میں بھی ان کا ہاتھ ہے۔

یاد رہے کہ آج جس گراؤنڈ پر قومی ٹیم کھیلی ہے اسی گراؤ نڈ پر برائن لارا نے 501رنز بنائے جبکہ ظہیر عباس نے بھی اسی گراؤنڈ پر 276رنز بنائے تھے۔

ویسے ایک ریکارڈ تو قومی ٹیم نے ضرور بنایا ہے اور وہ یہ ہے کہ آج پہلی اننگ میں بنائے گئے 72رنز انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیسٹ میں کم ترین اسکور ہے ۔

 انہوں نے اپنے گزشتہ ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 80رنز پر ڈھیر ہونے کے ریکارڈ کو مستحکم کرکے 72رنزکرلیا۔تاہم ان کی کارکردگی سے لگتا ہے کہ یہ ٹیم اپنی خامیوں کے باعث اپنا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو ہی جائے گی۔

Advertisements

One Response to آ ہ…قومی کرکٹ ٹیم اپناریکارڈ نہ توڑ سکی

  1. محمد احمد نے کہا:

    ضرور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ایسے بہت سے ریکارڈ ٹوٹیں گے۔ آپ دیکھتے جائے۔ یہ سب ہمارے کرکٹ بورڈ کا "اعجاز” ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: