دوستو…میرا شہر جل رہا ہے

…دانیال دانش…

ایک جماعت کا ایک ایم پی اے کیا مارا گیا ۔شہر بھر میں وہ آگ لگائی گئی کہ جو بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔گلی گلی میں لوگوں کو قتل کیا گیا ۔حد تو یہ ہے۔ جو آخری خبر آئی ہے ۔وہ یہ ہے کہ ایک گھر میں گھس کرایک خاندان کے سوئے ہوئے افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا ۔

لسانی جماعتیں ایک دوسرے کو الزامات دے رہیں ہیں۔کہنے کو یہ منظم ہیں ،مگر اپنے کارکنوں کو اس خون کی ہولی روکنے کی ہدایت نہیں کررہیں۔

دکانیں تو دکانوں سے رہیں اب گھر جلائے جانے کی اطلاعات آرہی ہیں۔خدا کرے کہ یہ خبرغلط ہو۔

پولیس اور رینجرز سڑکوں سے غائب ہے۔غائب نہیں بلکہ غائب کردی گئی ہے تاکہ معصوم و بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلایا جاسکے ۔

میرے شہر کے سردخانے لاشوں سے بھرتے جارہے ہیں ۔

رات کو جلتے ہوئے ٹرک،ٹیکسی اور دکانیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں ہیں۔

میرے کئی دوست اپنے دفاتر میں محصور ہیں۔گھروں کو واپس نہیں جاسکے ۔
 

شہرمیں خوف وہراس ہے۔سڑکوں پر نظر آتی ہو تو صرف ایمبولینس۔

کوئی گرفتاری نہیں ہوئی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔میں کیا لکھوں؟

شہر کی کچھ تصویریں ۔جو شاہد میراکرب ظاہر کرسکیں۔

 

 

 

 

Advertisements

8 Responses to دوستو…میرا شہر جل رہا ہے

  1. Abdullah نے کہا:

    جہاں سوچ سمجھ کر یہ سب کیا جارہا ہے وہاں کرب کسے ہوگا صرف اس شہر سے حقیقی محبت رکھنے والوں کو اسے اپنا سمجھنے والوں کو باقی سب تو مزے لے رہے ہیں اور اپنے جلے دل کے پھپھولے پھوڑ رہے ہیں!!!
    اس شہر کے مسائل کوئی اون نہیں کرتا وسائل پر سب کی رال ٹپکتی ہے،اللہ اس شہر کے دشمنوں کو غارت کرے آمین
    کیونکہ جو اس شہر کادشمن ہے وہی پاکستان کا بھی دشمن ہے!!!

  2. جناب جب شہر جل رہا ھے تو بانسری بجائیں۔

  3. عدنان نے کہا:

    ان کا کچھ نہیں کیا جاسکتا

  4. فرحان دانش نے کہا:

    اب خود کچھ کرناپڑےگا

  5. الللہ ظالموں کو آخرت ميں تو سزا دے گا ہی ميری دعا ہے اس دنيا ميں بھی آخرت ميں آنے والے عذات کا کچھ مزا چکھا دے اور مظلوموں کی مدد اور حفاظت فرمائے

  6. Imran Jadoon نے کہا:

    ایک شخص کیا قتل ہوا ۔ظالموں نے سارے شہر کو جلا دیا ۔معصوموں کو قتل کردیا گیا ۔اب ان کی لاشوں پر قبضے کے لئے پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔آخر ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔

    • Abdullah نے کہا:

      عمران جدون کیا واقعی ایک شخص قتل ہوا ہے؟؟؟؟؟
      پورا پاکستان اس وقت مرگھٹ بنا ہوا ہے،
      اور کیا آپکو یقین ہے کہ یہ پیس کانفرنسسز کرنے والے ہی قاتل ہیں؟؟؟

  7. javediqbal26 نے کہا:

    کراچی کی یہ حالت آج سے نہیں ہے اور اس کو اس حالت میں پہنچنے میں بہت وقت لگاہے اب جبکہ یہ جماعتیں ہی کراچی کی سیاہ و سفید کے مالک بن چکےہیں تو یہ جب چاہتےہیں لاشوں کی سیاست کرتےہیں اورجب چاہتے امن کردیتےہیں۔ ہماری عوام ان کے ہاتھوں کھلونابنی ہوئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعاہے کہ کراچي میں امن اور پورے ملک پاکستان میں امن قائم ہوجائے۔ آمین ثم آمین

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: