کامران اکمل کی پرفارمنس ایک بارپھر مشکوک

…دانیال دانش…

پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل ٹیم نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں اپنی کیچ نہ پکڑنے کی پرانی روایت برقراررکھی ہے ۔وہ نائب کپتان تو بن گئے ہیں لیکن وہ اہم مواقع پر مخالف بیٹسمینوں کو مواقع فراہم کرنے کی غلط روش کو شاید بدلنا نہیں چاہتے ۔

یہ بہت پرانی بات نہیں جب کامران اکمل نے سڈنی میں آسٹریلیاسے جیتی ہوئی بازی شکست میں بدل دی۔جب انہوں نے نا صرف کیچز گرائے ،بلکہ رن آؤٹ کے لیے گیند پکڑ بھی لی لیکن منہ تکے رہے،گیند کو وکٹ سے نہیں لگایا۔

ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف بھی کامران اکمل نے گراؤنڈ پر یہی کچھ کیا۔اسٹراس کا انتہائی آسان کیچ ڈراپ انہوں نے ڈراپ کردیا دیا۔پھر دانش کنیریا کی گیند پر کالنگ وڈ کوآسان اسٹمپ بھی وہ نہ کر سکے۔میچ میں سنچری بنانے والے مورگن کاکیچ بھی تھوڑی سی کوشش سے یقینی بناسکتے تھے۔

رواں سال دورہ آسٹریلیا ختم ہواتو بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،جس میں بعض ارکان نے کامران اکمل کی پرفارمنس کو مشکوک قرار دیاتھا ،مگر وہ بچ نکلے ۔اگر ان کی یہی حرکتیں رہیں ۔تو اس سیریز کے اختتام پر بھی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔

Advertisements

3 Responses to کامران اکمل کی پرفارمنس ایک بارپھر مشکوک

  1. عدنان نے کہا:

    mere khayal se tu usko kuch waqt ke liye rest karwana chahiye

  2. شازل نے کہا:

    کامران اکمل اگر کسی اور ملک سے کھیل رہا ہوتا تو اب تک ٹیم میں نہ ہوتا۔
    مسئلہ یہ ہے کہ اچھی کارکردگی کے بعد اس قسم کی حرکت کرنا اور پھر سلیکٹلرز کا ان پر اعتماد اور پھر پرفارمنس دینا۔
    شاید ہم کسی میر جعفر کو جگہ دے بیٹھے ہیں

  3. Mera Pakistan نے کہا:

    یہ صرف کامران اکمل کا قصور نہیں پورا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ کرکٹ میں اسی طرح بہت بڑے انقلاب کی ضرورت ہے جس طرح ملک میں۔ اب دیکھیں ملک میں انقلاب پہلے آتا ہے کرکٹ میں۔ ہمارے خیال میں ہنوز دلی دور است والا حساب لگتا ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: