مولانا گلگت بلتستان کی گورنری کیلئے سرگرم

…قاضی محمد یاسر…

ویسے تو مولانا فضل الرحمان کی سیاسی چالوں کا ہر کوئی معترف ہے ۔گزشتہ دنوں اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کے حصول کیلئے مولانا نے متحدہ مجلس عمل کو قربانی کا بکرا بنایا ۔

مجلس عمل کی فعالیت کا ڈرامہ رچا کر کامیابی سے مولانا شیرانی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ حاصل کرلی۔اب مولانا دوبارہ سرگر م ہوگئے ہیں۔

اس بار ان کی نظر گلگت بلتستان کی گورنرشپ پر ہے ۔روزنامہ جنگ میں ستائیس جولائی کو شائع خبر کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایوان صدر سے گلگت بلتستان میں گورنر شپ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں باخبر ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کے گورنر شپ کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایوان صدر نے ان کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ گلگت بلتستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی مخلوط حکومت ہے۔

دوسری جانب روزنامہ ایکسپریس میں بھی ستائیس جولائی کو ہی خبر شائع ہوئی ہے کہ مولانا نے حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور ایم ایم اے کی بحالی کا اعلان عید کے بعد کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 
خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سخت مئوقف اور دیگر اتحادی جماعتوں کی ان کے مئوقف کی حمایت کے باعث مولانا فضل الرحمان حکومت سے الگ ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خبروں سے تو یہی لگتا ہے کہ مولانا صاحب ایک مرتبہ پھر مجلس عمل کو قربانی کا بکر ا بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد صاحبہ کوفارغ کرواکر اپنی پارٹی کیلئے یہ عہدہ حاصل کرکے ہی رہینگے ۔

Advertisements

3 Responses to مولانا گلگت بلتستان کی گورنری کیلئے سرگرم

  1. بڑی اونچی اڑان اڑتا ھے ہمیشہ سے یہ فضل ۔ و۔

  2. فضل الرحمٰن صاحب کا پيٹ کبھی نہيں بھرتا

  3. ابو سعد نے کہا:

    مولانا کا کيا کهنے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: