اور اب منرل واٹرکی بوتلوں میں بھی گندا پانی

 …قاضی محمد یاسر…

یوں تو شہر قائد میں فلٹر یا ابالے بغیر پانی کوپینے کیلئے استعمال کرنیوالے بھی زندہ ہیں ۔مگر میرے نزدیک یہ کسی کرامت سے کم نہیں ہے ۔کہ لائنوں میں آنے والے پانی کواسی حالت میں کھانے یا پینے کیلئے استعمال کرلیا جائے ۔

مگر دی نیوز کراچی میں گزشتہ روزشائع ہونے والی رپورٹ کے مطابقملک کی منرل واٹر کمپنیوں کی66کمپنیوں کے پانی میں سے19کا منرل واٹر تک مضر صحت ہے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز(پی سی آرڈبلیو آر) نے اس بات کا اعلان ملک کے گیارہ بڑے شہروں سے منرل واٹر کے نمونیحاصل کئے جنہیں اسلام آباد میں قائم نیشنل واٹر کوالٹی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

 
 مارکیٹ میں دستیاب منرل واٹر میں صرف47 کمپنیوں کا پانی انسانی صحت کیلئے بہتراور19کمپنیوں کا منرل واٹر مضر صحت پایا گیا۔کیمیائی جانچ کے دوران 48برانڈ زکا پانی صحت بخش جبکہ 18کا مضر صحت پایا گیا،جبکہ خردحیاتیاتی تجزیے میں65برانڈز صحت کیلئے موزوں اور ایک مضرصحت ثابت ہوا۔

 پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزکے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم طاہر کے مطابق پانی کے کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ آنے کے بعد خاموشی سے منرل واٹر کی 33برانڈز مارکیٹ سے غائب ہوگئیں جبکہ 36 نئے برانڈ زمارکیٹ میں آچکے ہیں۔

یہ تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ بازار اور ہوٹلوں میں جب پینے کا صاف پانی مانگا جاتا ہے۔توچند عجیب و غریب ناموں والی کمپنیوں کی منرل واٹر کی بوتل تھما دی جاتی ہے ۔جس پرمعروف برانڈ کا تقاضا کیا جائے ۔تو کہا جاتا ہے وہ ہمارے پاس نہیں ہے ۔ ظاہر ہے اچھی چیز تو اپنے نام کی وجہ سے بکتی ہے ۔اور اس کا کمیشن بھی دکاندار کو کم ملتا ہے ۔جبکہ عجیب وغریب ناموں والی کمپنیاں کمیشن زیادہ دیتی ہے ۔اسی وجہ سے دکانداروں کی پہلی کوشش ان کا منرل واٹر(مضر صحت پانی) بیچنے کی ہوتی ہے ۔

چند روپوں کیلئے انسانی زندگی سے کھیلنے کاکام وطن عزیز میں ڈنکے کی چوٹ پر ہورہا ہے ۔پانی تو پانی ادویات تک میں ملاوٹ عام ہے ۔

ویسے تو فوڈ انسپکٹراور ڈرگ انسپکٹرسمیت کئی عہدے کوالٹی کنٹرول کیلئے قائم کئے گئے ہیں مگر ان کا کام مال بنانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

ہمیں خود ہی ان ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔اور ملاوٹ شدہ اشیاء اور بیچنے والے دکانداروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔بصورت دیگر یہ ظلم جاری رہے گا۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: