ورلڈ کپ فٹبال:پال کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں

…دانیال دانش…

ورلڈ کپ فٹبال میں جرمنی کے آکٹوپس بابا "پال” کی پیش گوئیاں بھی کوئی نہیں بھولے گا۔ جو تمام کی تمام درست ثابت ہوئیں۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران آٹھ ٹانگوں والے پال کا ریکارڈ بے داغ رہا۔

اسپین کی نیدرلینڈز کے خلاف فائنل میں تاریخی فتح کے ساتھ وہ آٹھ بالکل ٹھیک پیش گوئیاں کرنے والا مسٹر پرفیکٹ بن گیا۔ جرمن ٹیم کی فتح کے بارے میں سات بار اور آخری معرکے میں اسپینش ٹیم کی جیت کا پہلے ہی بتادینے والا پال دنیا بھر میں فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ورلڈ کپ سے پہلے وہ یورو دو ہزار آٹھ میں بھی جرمن ٹیم کے چار میچوں کے بارے میں پیش گوئیاں کرچکا ہے۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں جرمنی کی ہار کی پیش گوئی نے تو پال کی جان کو ہی خطرے میں ڈال دیا۔

جرمن شائقین کی جانب سے پال کو بھون کر کھا جانے کی دھمکی کے بعد اسپینش وزیراعظم کو اس کیلئے باڈی گارڈز کا انتظام کرنے کا مطالبہ کرنا پڑا۔ فائنل میں اسپین کی فتح شاید پال کی آخری پیش گوئی ثابت ہو۔ کیونکہ اس سائز کے آکٹوپس زیادہ سے زیادہ تین سال ہی جی پاتے ہیں۔ جبکہ پال اس وقت ڈھائی سال کا عمر رسیدہ پینشنر ہے۔

Advertisements

4 Responses to ورلڈ کپ فٹبال:پال کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں

  1. پھپھے کٹنی نے کہا:

    ميچ کے دوران آکٹوپس کے سين دکھائے تو ميں سوچوں پتہ نہيں يہ کيوں دکھا رہے ہيں ساتھ بولي جانے والي فرنچ سمجھ نہيں آ رہی تھی آپ نے اچھا ٹاپک چنا يہ بتائيں پال صاحب صرف ميچ کی پيشنگوئياں فرماتے ہيں يا کچھ اور بھی

    • Administrator نے کہا:

      یہ پال پیش گوئیاں ہی کرتے تھے۔مگر اب آخری اطلاعات یہی موصول ہوئی ہیں کہ موصوف کو اپنے فرائض سبکدوش ہوگئے ہیں۔

  2. محمداسد نے کہا:

    یہ واقعی بڑے انوکھے پال صاحب ہیں جن کی پیش گوئیاں ایسے پوری ہورہی ہیں جیسے انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے سودے بازی کی ہوئی ہو :D۔

  3. تانیہ رحمان نے کہا:

    اس بابا جی کو پاکستان لایا جائے اور سب پارٹیوں کے لیڈران کے سروں پر بیٹھا کر دیکھا جائے ۔ کہ کون رہے گا کون جائے گا ۔ ہاں لیڈارن کو پانی میں جانا ہو گا کیونکہ اس بابا جی نے صاف انکار کر دیا ہے کہ پانی سے باہر نہیں آنا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: