ریچل کوری ایک بار پھر اسرئیلی فوج کے سامنے

قاضی محمد یاسر

ریچل کوری کوغزہ کی پٹی پر اسرائیلی سفاکیت کا نشانہ بنی ۔آج اس کے نام سے منسوب آئرلینڈ کا جہاز غزہ پہنچنے کو ہے ۔ایک بار پھر اسی جذبے سے یہ جہاز بھی اسرائیلی سفاکیت کے سامنے کھڑا ہوگا ۔جیسے 23سالہ ریچل ایک مظلوم فلسطینی کے گھر کو اسرائیلی بلڈوزروں سے بچانے کیلئے اپنے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہوگئی تھی۔

یہ 16مارچ 2003ء کا دن تھا ۔اسرائیلی فوج نے بے دردی سے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کردیا تھا۔ایسے وقت امریکا سے امدادی ادارے کے ساتھ کام کرنے کیلئے آئی ہوئی ریچل کوری ایک مظلوم فلسطینی سمیر نصراللہ کے گھر کو بچانے کیلئے اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈٹ کر کھڑی ہوگئی ۔مگر اسرائیلی فوجیوں نے اس معصوم لڑکی کو اپنے دیوہیکل بلڈوز رتلے روند ڈالا۔

آئرلینڈ سے امدادی سامان لے کر جانے والے امدادی اداروں کے منتظمین کے مطابق جہاز کو ریچل کو ری کے سے منسوب کیا گیا ہے ۔اوراسی جذبے سے اسرائیل بربریت کو آشکار اور مظلوم فلسطینیوں تک امداد پہنچائے گا۔چاہے جہاز پر موجود عملے اورامدادی کارکن نہتی لڑکی کی طرح جان سے نہ چلے جائیں۔جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریچل کوری کوبھی غزہ جانے نہیں دیا جائے گا۔

ترک امدادی بحری بیڑے نے تو اسرائیلی سفاکیت دنیابھر میں عیاں کر دی ہے ۔اب دیکھیئے ریچل کوری کو آج غزہ میں کس قسم کے حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔

Advertisements

ریچل کوری ایک بار پھر اسرئیلی فوج کے سامنے پر ایک جواب

  1. اس جہاز پر اسرائيلی کمانڈوز نے قبضہ کر ليا ہے اور اسے اسرائيل کی بندگاہ اشدود کی طرف ليجا رہے ہيں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: