یہ شادی نہیں ہوسکتی

پاک وہند کی بیشتر فلموں میں جب ہیروئن اور ہیروشادی کی خوبصورت بندھن میں جڑنے لگتے ہیں۔اور دولہے کی بارات دلہن کے گھر پر پہنچ چکی ہوتی ۔اس وقت جب قاضی صاحب اپنے کانپتے ہاتھوں سے نکاح نامے کا رجسٹرسنبھالے دلہن سے پوچھتے ہیں کہ فلاں دختر فلاں تجھے فلاں ولد فلاں قبول ہے ۔بس یہی وہ موقع ہوتا ہے جہاں پردہشت ناک بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ولن سارے رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے آجاتاہے ۔اور دونوں خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے یہ شادی نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔

کچھ اسی قسم کی صورتحال سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک دوچار ہیں۔اور یہ صورتحال کسی ولن کی نہیں ہمارے سابق کپتان کی خود پیدا کرتی ہے ۔فلم اور ڈرامے میں تو اتفاقیہ واقعات ہو سکتے ہیں۔مگر حقیقی زندگی میں ایسا شاذوناظر ہی ہوا ہے ۔اس لئے آج کل شعیب ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ۔اس سب کو اتفاق کہنا زیادتی ہی ہوگا۔یہ موصوف کے کارنامے ہیں۔ جن میں بلاشبہ حیدرآباد دکن کی صدیقی فیملی بھی برابر کی شریک ہیں۔

انتیس مارچ کو جب محمد یوسف نے کراچی پریس کلب میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے تھے ۔تویہ واقعی کرکٹ ورلڈ میں سب سے بڑی خبر تھی ۔ مگر یہ خبر چند گھنٹے ہی اہم رہ سکی ۔کیونکہ محمد یوسف کی پریس کانفر نس ابھی ختم بھی نئی ہوئی تھی کہ ان کے کرکٹ میں حالیہحریفشعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاسے شادی کی خبر میڈیا میں گرم ہوئی ۔اور یہ خبر کچھ اس طرح سے دونوں ملکوں میں پھیلی ۔کہ ابھی تک دونوں ملکوں کا پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا صر ف اسی خبر کے پیچھے بھاگ رہا ہے ۔ٹیلی ویژن چینلز کے رپورٹرز پرانی آرکائیوز کھنگالنے میں لگ گئے کہ دونوں کے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے ۔

لیکن ابھی یہ معاملے کچھ آگے بڑھا ہی تھا کہ حیدرآباد دکن کی رہائشی اور ثانیہ مرزا کی کلاس فیلو عائشہ صدیقی سے پہلی شادی کا تنازع سامنے آگیا۔ پھر کیا تھا بھارتی ٹی وی چینلز شعیب ملک کا عائشہ سے شادی کرنے حیدرآباد دکن میں اقراری بیان اور مبینہ نکاح نامہ منظر عام پر لے آئے ۔جبکہ پاکستان میں بھی ایک انٹرویومیں عائشہ صدیقی سے نکاح کی تصدیق کی ویڈیوٹی وی چینلز نے چلا دی ۔ شعیب ملک کا یہ اقرار چیخ چیخ کر بہت کچھ کہہ رہا ہے مگر ان کے بہنوئی عمران ظفر ملک کا کہنا ہے کہ شعیب ملک بچہ ہے۔اوراس کے گھر والے اسے ناسمجھ قرار دیتے ہیں۔ عمران کا کہنا تھا کہ شعیب سے شادی کی دعوے دار لڑکی کانام عائشہ ہے یا ماہا آج تک یہ بھی کلیئر نہیں ہورہا۔

ادھرعائشہ کے والد محمد احمد صدیقی نے حیدرآباد دکن میں پریس کانفرنس کے دوران عمران ظفر ملک کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہا کا نام عائشہ ان کی دادی نے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شعیب ملک کی وجہ سے بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ شعیب جیسے لوگ اپنے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ اسے سنگسار کردینا چاہیے۔محمد احمد صدیقی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران ظفر ملک جب ان کے گھر آئے تو پراپرٹی کی معلومات حاصل کرتے رہے۔عائشہ صدیقی کے مطابق نکاح کے انتظامات کرنے والوں میں سیالکوٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدرذوالفقار ملک بھی شامل تھے۔مگر ذوالفقار ملک کا کہناتھا کہ عائشہ جھوٹ بول رہی ہیں، انہیں کسی نکاح کا علم نہیں ہے۔

شعیب ملک، ثانیہ مرزا اور عائشہ صدیقی یہ ایسی تکون بنتی جا رہی ہے جس کا حل شاید عدالت میں ہی سامنے آئے۔ فریقین کورٹ میں جانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ مگر شعیب ملک جو آج ثانیہ مرزا کے گن گا رہے ہیں کبھی عائشہ صدیقی کے لیے بھی گیت گاتے رہے ہیں۔

معاملہ پیچیدہ سے پیچیدہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ایک طر ف شعیب ملک کا خاندان شادی ہال کی بکنگ کررہا ہے ۔دوسری جانب مقدمے کی تیاری ہو رہی ہے ۔جبکہ ٹی وی چینلز شعیب اور عائشہ کے نکاح کیلئے علمائے کرام سے رائے لے رہے ہیں۔مگر لگتا یہی ہے کہ معاملہ عدالت میں جائے گا تو پھر عدالت یہی کہے گی کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی ۔تاوقتیکہ ملک اور صدیقی فیملی میں جاری تنازع حل نہیں ہو جاتا ۔آپ کا کیا خیال ہے ۔      تحریر   : دانیال دانش

Advertisements

4 Responses to یہ شادی نہیں ہوسکتی

  1. عدنان چشتی نے کہا:

    کچھ بھی کہو.مگر ثانیہ بھابھی کو پاکستان آنے دو ۔ آخر شعیب ملک نے اس سے اتنی محبت جو کی ہے ۔ اور یہ میڈیا والے اس معاملے میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ ویسے اس جوڑے کے مستقبل کے بارے میں مجھے بھی کچھ شکوک وشبہات ہیں۔کیونکہ ابھی دونوں سلیبرٹی ہیں ۔ اور کچھ عرصے بعد جب دونوں عام شہری کی طرح زندگی گزار رہے ہونگے تو دونوں کیلئے بہت سے معاملات میں کمپرومائز کرنامشکل ہو جائے گا ۔ پھر شعیب کی دل پھینک عادت کا کیا کریں ۔ وہ پھر بے وفائی نہ کر بیٹھے ۔ مگر دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش و خرم رکھے ۔ آمین۔

  2. ناصر نے کہا:

    یہ معاملہ میرا اور عتیق الرحمان کی شادی کے فسانے کے تسلسل ہے ۔

  3. DuFFeR - ڈفر نے کہا:

    مجھے تو یہ
    یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
    والا معاملہ لگ رہا ہے

  4. رضوان عطا نے کہا:

    ثانیہ اور شعیب کی شادی میں آپ کیوں دلچسپی لے رہے ہیں؟

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: