دو فراڈی قومی اسمبلی سے فارغ،مگر دو ہی کیوں

دو فراڈی توپاکستان کی قومی اسمبلی سے فارغ ہوگئے ۔مگر کیا فراڈیوں کی کمی ہے ہمارے ملک میں۔نہیں جناب ایک سے بڑھ کر ایک فراڈیا میرے وطن کوچونالگا رہا ہے ۔عوامی نمائندے توبعض ایسے ہیں ۔جنہیں دیکھتے ہوئے گھن آتی ہے ۔ایک دو کے بارے میں ہم آپ کو بتلائے دیتے ہیں ۔تو جناب اسی اسمبلی کے ایک رکن وہ بھی ہیں۔ جو اٹھارہ فروری کے انتخابات کی فتح میں کیٹ ہاؤس اسلام آباد میں”جشن” مناتے ہوئے پکڑے گئے ۔اسلام آباد پولیس جب کامیاب رکن قومی اسمبلی کوان جیسے قماش کے مرد وعورتوں کے ساتھ موبائل میں بٹھا کرتھانے لائے ۔تو قربان جائیں گیلانی صاحب کے جو انہیں پولیس کے چنگل سے چھڑا کے لے آئے ۔بلکہ یہی نہیں جب گیلانی صاحب وزیراعظم منتخب ہوئے تو وزیرمملکت کا بنادیا۔یہ وہی موصوف ہیں جنہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اعتراف کیا کہ کرپشن ہمارا حق ہے ۔ایک اور وفاقی وزیربھی بڑے نرالے ہیں۔یہ موصوف قانون دان ہیں۔جنہوں ماموں وزیر کہاجائے تو بے جانہ ہوگا ۔کیونکہ ان کے بھانجے اپوزیشن پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی حال ہی میں منتخب ہوئے ہیں۔یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں مگر بتلائے دیتے ہیں کہ ماموں وزیر پہلے اسی بھانجے کی اپوزیشن پارٹی کے سرگرم رکن تھے اور اپنی حالیہ پارٹی پر تابڑ توڑ بیانیہ حملے کیا کرتے تھے۔مگر آج کل اسی پارٹی کے روح رواں ہیں۔اورہاں وفاقی وزیر صاحب قرآن پاک کا درس بھی ایک ٹی وی چینل پر دیتے ہیں۔موصوف نے اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹرکا سابقہ لگا رکھا ہے ۔مگر یہ بتانے کیلئے تیار نہیں کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری انہوں نے کہا ں سے حاصل کی ۔وزیر صاحب کے خلاف مشرف کی غلام عدلیہ سے فیصلے حاصل کرنیکا دعویٰ کرکے کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے ۔جس کا موصوف عوام کو تاحال جواب نہیں دے سکے۔یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ کتنے ہی ارکان ہیں جوبدنام زمانہ قانون این آر او سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔جن پر سول اور فوجداری مقدمات تھے۔مگر انہوں نے استعفے نہیں دئیے۔

 کیا ہر ایک کو عدالت میں گھسیٹنا پڑے گا۔اس سے پوچھنا پڑے گا جناب آپ اسلامیات میں ایم اے کی ڈگری رکھتے ہیں ذرا ۔بتائیے کہ قرآن پاک کی پہلی صورة مبارکہ کون سی ہے توجواب ملے ۔الحمد ۔جب پوچھا جائے دوسری سورة مبارکہ کیا ہے تو جواب آئے آل عمران اور جب پوچھا جائے کہ آپ نے کونسی تفسیر پڑھی ہے توجواب سامنے آئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لکھی تفسیر پڑھی ہے ۔اورسوال کیا جائے کہ چار دونی کتنے ہوتے ہیں تو موصوف آٹھ بتانے کی بجائے خود آٹھ بن کر بیٹھ جائیں۔اورقومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کیلئے استعفیٰ لکھنا شروع کردیں۔اور یہ استعفیٰ جمع کروانے کے بعد پھر ڈھٹائی سے ٹی وی کیمروں کے سامنے آکر بولیں میں دوبارہ عوام کے پاس جاؤں گا۔واہ کیا اسپرٹ ہے ۔

ویسے آپ کے خیال میں عوام کو ان فراڈیوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئیے۔کیا عوام اس قابل ہے کہ لوٹوں کے گھروں میں لوٹے پھینک سکیں اورجھوٹے کو اس کے گھر تک پہنچا سکیں۔

 

Advertisements

دو فراڈی قومی اسمبلی سے فارغ،مگر دو ہی کیوں پر 7 جوابات

  1. فیاض خان نے کہا:

    دوافراد کے فارغ ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔پوری حکومت ہی نہال ہے ۔۔ہاہاہاہاہا

    • Qazi Muhammad Yasir نے کہا:

      محترم فیاض خان صاحب ۔پوری حکومت کو توالزام نہیں دینا چاہئیے۔تاہم کچھ گندے انڈے ضرور ہیں ۔جنہیں فوری طور پرنکالنا ضروری ہے ۔

  2. عدنان چشتی نے کہا:

    یہ جمشید دستی سے متعلق بات ہورہیہے۔ جو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین تھے ۔جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ،کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر کے خلاف بہت اول فول بک چکا ہے ۔یہی ہے اس کی اصلیت ۔کہ اسلامیات جیسے مقدس مضمون کو بھی اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے باز نہیں آیااورایم اے اسلامیات کی فراڈ ڈگری بنا کر خود قومی اسمبلی کی رکنیت کیلئے اہل ہوگیا۔توبہ ہے اس کے خلاف جتنا بھی لکھا جائے کم ہے ۔

    • Qazi Muhammad Yasir نے کہا:

      محترم عدنان چشتی صاحب۔یہی تو المیہ ہے ہمارا ۔سیاسی جماعتیں اپنے ٹکٹ دیتے ہوئے ارکان کی اسکریننگ کرتی ہیں اورنہ ہی ہمارا الیکشن کمیشن اپنا فریضہ سرانجام دیتا ہے ۔جس کے باعث ہمیں فراڈیے عوامی نمائندے قومی اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہوئے نظر آتے ہیں۔

  3. Khalid khan نے کہا:

    In fact, there is an urgent need for thorough scan of academic qualifications of each and everyone who is holding public office, or has any thing to do with public dealings, in any sphere of life. This would establish norms of merits in the whole country, and would lead to commencing of natural filter, which would ultimately bring most capable leadership of Pakistan

  4. فرحان ظفر شاہ نے کہا:

    چلیں آغاز تو ہو گیا ہے ۔۔۔ لیکن باقی فراڈیوں کا کچھ ہو سکتا ہے کہ نہیں یہ کچھ کہہ نہیں سکتے ۔۔۔۔

  5. Zahid نے کہا:

    If we expelled all the fraudalent people, our National Assembly will become a Fraudia Assembly as nobody will be spared.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: