تعارف

دوسرارخ بلاگ ، دراصل جمود کے خلاف جنگ کا دوسرا نام ہے ۔ہمار ا مقصد جمودکی سیاہ رات سے ٹکرا کر روشنی پیدا کرناہے ۔وہ روشنی جو ہزار پردوں میں چھپائے گئے اس سچ کو آشکارہ کردے، جو آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ہم حدود سے تجاوز کے مرتکب اداروں کے بد مست بیلوں کو نکیل ڈالنا چاہتے ہیں ،جو کھیت اور چراگاہ میں فرق بھول چکے ہیں۔اور سامراج کے ایجنٹوں کے چہروں پرسے وہ نقاب کھینچ ڈالنا چاہتے ہیں۔کہ جنہیں پہن کر یہ ہر چند سالوں بعد عوامی حمایت سے حکومتی راہداریوں میں جاداخل ہوتے ہیں ۔یہ نقاب ہٹیں گے تو ہی ان کا اصل مکروہ چہرہ سامنے آسکے گا۔اور عوام کو ان سے گھن آنا شروع ہو جائے گی۔

یہ ہمار املک ہے اور جو آگ گھر سے باہر لگی ہے یہ اندر بھی آسکتی ہے ۔اس آگ کے کئی نام ہیں اور اسے بجھانے کے لئے باہر سے کوئی نہیں آئے گا ۔ اس لئے اندھیرے میں اجالے کیلئے ہم اپنی سی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ کوشش جگنو کی ٹمٹماہٹ جتنی ہی رہے گی ۔جب تک کہ آپ اس سے استفادہ نہ کریں اور دوسروں کو اس سے آگاہ نہ کریں۔ آئیے بامقصد بحث کا آغاز کریں تاکہ شعور کے دریچے وا ہوسکیں اورچاورں طرف پھیلی خاموشی ختم ہوسکے۔

دوسرا رخ بلاگ ٹیم
dosrarukh@gmail.com

تبصرے بند ہیں۔

%d bloggers like this: